ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روپیہ کی قیمت ٹوٹ نہیں رہی، بلکہ’ ٹوٹ‘ چکی ہے: راہل گاندھی

روپیہ کی قیمت ٹوٹ نہیں رہی، بلکہ’ ٹوٹ‘ چکی ہے: راہل گاندھی

Fri, 05 Oct 2018 00:39:09    S.O. News Service

نئی دہلی4اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت اب تک کم سے کم سطح پر چلے جانے کو لے کر کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو نریندر مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قیمت ٹوٹ نہیں رہی ہے، بلکہ’’ ٹوٹ‘‘ چکی ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کہا ’’بریکنگ: روپیہ گر کر 73.77 پر پہنچا، یہ ٹوٹ نہیں رہا ہے،ٹوٹ چکا ہے۔ انہوں نے روپے کی قیمت میں کمی کو لے کر بدھ کو بھی وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا تھا اور سوال کیا تھا کہ مہنگائی کو لے کر عوام کی دشواریوں پر '56 انچ کے سینے والے خاموش کیوں ہیں؟ گاندھی نے ٹویٹ کر کہا تھا کہ روپیہ گیا 73 پار، مہنگائی مچائے ہاہاکار۔ تیل گیس میں لگی ہے آگ، مارکیٹ میں مچی بھاگم ، بھاگ۔ وہ 56 انچ کے سینے والے کا کب تک چلے گا سائلنٹ موڈ/ کہاں ہے اچھے دن کا کوڈ ۔ واضح ہو کہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ گر کر جمعرات کو 73.77 کے ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ بدھ کو روپیہ 43 پیسے گر کر 73.34 کے ریکارڈ نچلی سطح پر بند ہوا تھا۔


Share: